ایران نے اسرائیلی ارب پتی کے جہاز پر موجود پاکستانیوں کو جانے کی اجازت دے دی

پاکستانی

نیوزٹوڈے: پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششیں رنگ لائی ہیں۔ ایران نے زیر حراست اسرائیلی ارب پتی کے طیارے میں موجود پاکستانیوں کو جانے کی اجازت دے دی۔ سفارتی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ایران نے زیر حراست اسرائیلی ارب پتی کے طیارے میں سوار پاکستانیوں کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ایران کی جانب سے یہ اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مطلع کیا ہے کہ ایم ایس سی ایریز پر پاکستانی عملہ جب چاہے وطن واپس آنے کے لیے آزاد ہے اور یہ کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب چاہیں عملے کو نیچے اتار سکتے ہیں۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+