متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں ، نظام زندگی مفلوج

طوفانی بارشیں

نیوز ٹوڈے :  متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں جن میں (دبئی ، ابو ظہبی اور شارجہ) شامل ہیں ان میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی - دبئی میں شدید بارش سے دن کے وقت رات کا سمان پیدا ہو گیا ـ سڑکیں دریاؤں کا نمونہ پیش کرنے لگیں- دبئی کی سب سے بڑی سڑک (شیخ زید) کو شدید بارش کی وجہ سے جگہ جگہ سے بند کرنا پڑا جس سے ٹریفک جام ہو جانے سے چند کلو میٹر کا سفر بھی طے کرنے میں گھنٹوں لگے - دبئی کی دنیا کی سب سے بلند عمارت (برج خلیفہ) کے سامنے پانی جمع ہو گیا - طوفانی بارش کی وجہ سے 25 منٹ تک دبئی ایئر پورٹ کو بند کرنا پڑا ـ دبئی ایئر پورٹ پر متعدد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا -

دبئی کے میٹرو اسٹیشن اور شاپنگ سینٹرز بارش کے پانی سے بھر گۓ - شارجہ کی سڑکیں نہروں کا نمونہ پیش کرنے لگیں -(عجمان اور اعلین) کی ریاستوں میں بھی شدید بارش نے لوگوں کا نظام زندگی منجمد کر دیا - محکمہ موسسمیات نے پورے عرب امارات میں آج کیلیے بھی ریڈ الرٹ جاری کر دیا - محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارش کا یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور عوام کو محتاط رہنے کی تلقین کی ہے - عرب امارات کے شہروں میں چلنے والی بس سروس روک دی گئی ہے - شدید بارش کی وجہ سے دبئی کے میٹرو اسٹیشنز پر کئی مسافر گھنٹوں تک پھنسے رہے جنہیں بعد میں متبادل ذرائع سے نکالا گیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+