گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر
- 22, اپریل , 2024
محکمہ ایکسائز پنجاب نے لیز پر لی گئی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ملک بھر کے 26 بینکوں کے صدور کو خط لکھ دیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز لاہور محمد آصف کا کہنا ہے کہ جو لوگ 14 دن کے اندر ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کریں گے ان سے گاڑیوں کی رجسٹریشن بینکوں سے کینسل کرائی جائے گی۔ تمام بینکوں کے سربراہان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی 18 ہزار سے زائد گاڑیاں ملوث ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کارروائی کا عندیہ دے دیا، کہا گیا کہ بینک اپنی لیز پر لی گئی گاڑیوں کی ماہانہ اقساط سود سمیت وصول کرتے ہیں۔
خط کے متن کے مطابق ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے ساتھ 100 فیصد جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے اور بینکوں کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
تبصرے