اسرائیل پر حزب اللّٰہ اور حوثی جماعت کے حملے

حزب اللّٰہ اور حوثی جماعت کے حملے

نیوز ٹوڈے :  فلسطین میں جاری اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں کے درمیان جنگ میں شدت آ رہی ہے - دونوں کے ایک دوسرے پر حملوں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ 2006 کی طرح ایک مرتبہ پھر بھر پور جنگ چھڑ سکتی ہے - رواں ہفتے میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر شدت سے حملے جاری ہیں - اسرائیلی فوج کی رپورٹ کے مطابق جمعہ والے دن حزب اللٰہ نے اسرائیل کے شمالی علاقہ (ہارڈ وو) کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا - جس سے ایک اسرائیلی شخص جو کہ تعمیری کام میں مصروف تھا زخمی ہو گیا ، جو کہ بعد میں جاں بحق ہو گیا ـ بعد میں اسرائیلی میڈیا نے خبر دی کہ اس شخص کی شناخت عرب شہری کے طور پر ہوئی اور وہ ٹرک کی ٹکر سے ہلاک ہوا -

بحیرہ احمر میں بھی حوثی گروپ نے دوبارہ اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ـ حوثی جماعت نے اسرائیل کے شہر (ایلات) کو بلیسٹک اور پروں والی میزائلوں سے نشانہ بنایا - حوثی جماعت کے ترجمان (السریح) نے جمعرات والے دن ایکس پر اپنے وڈیو بیان میں بتایا ، کہ انہوں نے خلیج عدن میں اسرائیل کے بحری جہاز " ایم ۔ ایس ۔ سی ڈرون "  پر بھی حملہ کیا ہے - انہوں نے کہا کہ وہ انہیں اپنے حملوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ـ حوثی ترجمان السریع کا کہنا تھا کہ حوثی گروہ (بحیرہ عرب ، بحیرہ احمر اور بحر ہند) میں اسرائیلی جہازوں اور بندر گاہوں کو نشانہ بناتا رہے گا - لبنان کی حزب اللٰہ جماعت نے دعوٰی کیا ہے کہ کفر شوبا پہاڑوں میں (رویسات العلم) کے مقام پر اسرائیلی فوجی قافلے پر حملہ کرکے دو اسرائیلی گاڑیاں بھی تباہ کر دی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+