نیٹو اور بیلا روس کے درمیان جنگ کے خطرات بڑھنے لگے

یٹو ملکوں کی بیلا روس

نیوز ٹوڈے :  جب سے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہوئی ہے بیلا روس ، روس کا بھر پور ساتھ دے رہا ہے ـ روس نے اپنے کئی بڑے بڑے ہتھیار بیلا روس میں تعینات کر رکھے ہیں - جس کی وجہ سے نیٹوملکوں کو بیلا روس کی جانب سے روس کے حملے کا ہر وقت خطرہ رہتا ہے - بیلا روس کے صدر ( الیگزینڈر لوکا شینکو ) نے بیان دیا ہے کہ 'نیٹو بیلا روس کی مغربی سرحدوں پر اپنی فوج کی تعیناتی بڑھا کر ہمیں جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے- بیلا روس کے صدر نے کہا کہ 'نیٹو آۓ دن اپنے جنگی آلات میں جدت لا رہا ہے-

اور نیٹو نے ہمارے پڑوسی ملکوں پولینڈ اور بالٹک ملکوں کی سرحدوں پر اپنی فوج کی تعیناتی بڑھا دی ہے جس کے جواب میں ہم نے بھی اپنے فوجی اڈوں پر جدید اسلحہ تعینات کر دیا ہے-( الیگزینڈر لوکا شینکو ) نے کہا کہ بطور فوجی سربراہ میں خود اور میری فوج یہ دیکھ رہے ہیں کہ نیٹو ملک ہمیں اشتعال دلانے کیلیے ہماری سرحدوں پر خندقیں کھود رہے ہیں اور لگاتار اپنے اسلحے میں جدت لا رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ نیٹو ملک ہماری امن پسند طبیعت سے یہ مطلب نہ اخذ کریں کہ ہمیں جواب دینا نہیں آ تا - کوئی بھی اس غلط فہمی میں نہ رہے ـ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم خطرہ محسوس کریں گے ہم بھی اپنی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے - اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے ـ ہمیں اس کیلیے مجبور نہ کیا جاۓ-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+