روس کے فضائی حملوں میں یوکرین کے 12 بجلی گھر تباہ

نیوز ٹوڈے : روس کے ڈرونز اور میزائل حملوں سے یوکرین کے 12 بجلی گھر مکمل طور پر تباہ ہو گۓ ـ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس نے فضائی حملوں میں یوکرین کے کئی بجلی گھروں کو نشانہ بنایا ـ روس کے ان ڈرونز اور میزائلوں کے حملوں میں یوکرین کے 12 بجلی گھر ملیا میٹ ہو گۓ ـ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے یوکرین پر 21 ڈرنز اور 55 میزائلیں داغیں جن میں سے 39 کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا ۔

ان حملوں سے یوکرین کا بجلی کا بنیادی سسٹم تباہ یو گیا ـ یوکرین کے کئ علاقے بجلی سے محروم ہو گۓ ـ سعودی عرب کے (شہزادہ محمد بن سلمان) نے ٹیلی فون پر یوکرین کے صدر (ولاد یمیر زیلینسکی) سے رابطہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان روس یوکرین جنگ اور اور اس مسئلے کے حتمی حل کے بارے میں بات چیت ہوئی ـ ولادیمیر زیلینسکی نے سعدوی عرب سے درخواست کی کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے حل میں کردار ادا کرے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+