برازیل کی ریاست ( ریو گرانڈے ڈاسل) میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

نیوز ٹوڈے : برازیل میں طوفانی بارش نے مچائی تباہی ، 100 افراد جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ گھر تباہ ہو گۓ ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کنفیڈریشن کی اطلاعات ہیں کہ جنوبی برازیل کی ریاست (ریوگرانڈے ڈاسل) میں پچھلے ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے آنے والے سیلاب میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ کے قریب گھر بھی تباہ ہو چکے ہیں ـ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں بہنے والے ندی نالوں اور سیلاب سے ڈیڈھ سو ملین افراد متاثر ہوۓ ہیں ـ اور تقریباً 2 لاکھ افراد بے گھر ہوگۓ ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+