عراق کے مسلح دھڑوں نے بنایا نشانہ اسرائیل کے نیواتیم اڈے کو
- 10, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : جب سے غزہ کی پٹی پر جنگ شروع ہوئی ہے خطے میں ماحول کشیدہ ہوچکا ہے ۔ عراق کے مسلح دھڑوں نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے بئر السبع میں اسرائیل کے نیواتیم اڈے پر ڈرون سے حملہ کیا ہے ـ مزاہمت اسلامی عراق نامی گروہوں نے ٹیلی گرام پر دیے گۓ ایک بیان میں کہا انہوں نے یہ حملہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا ہےـ منگل کی شام کو بھی ان گروہوں نے اسرائیل کے شہر ایلات میں ایک اہم اسرائیلی ہدف کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعوٰی کیا ہے ـ
سات اکتوبر کو حماس کے کیے گۓ اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈون پو حملوں کے بعد سے اسرائیل کی غزہ پٹی پر بربریت جاری ہے ـ 35 ہزار فلسطینی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں ایران کے حمایت یافتہ مسلح دھڑوں اور ملیشیاؤں نے بھی اسرائیل کے خلاف صف بندی کا اعلان کر دیا ہے ـ یہ دھڑے وحدت الاسلام کے نام سے جانے جاتے ہیں ـان میں یمن کا حوثی گروپ ، لبنان کا حزب اللٰہ اور عراق کے مسلح دھڑے شامل ہیں ـ
تبصرے