شام کے دارالحکومت (دمشق) کے جنوب میں دیہات پر اسرائیلی بمباری

نیوز ٹوڈے : دمشق میں ایران کی حمایت یافتہ جماعت (ملیشیا) کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیل کی طرف سے بمباری کے دعوے ـ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت (دمشق کے جنوب میں حرکت النجباء) پر ایران کی حمایت یافتہ ملیاشیا جماعت کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعوٰی کیا ہے ـ ہیڈ کوارٹر سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیےہیں ـ اسرائیل نے جمعرات والے دن دمشق کے جنوب میں ایئرپورٹ جانےو الی سڑک پر چوتھے پل کے نزدیک گنجان جگہ کو بھی بم سے نشانہ بایا ہے ـ

شام کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے شام گولان کے پہاڑوں سے دمشق کے دیہاتوں پر داغی گئی اسرائیلی میزائلوں کو شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے تباہ کر دیا ہے ـ وزارت دفاع کے مطابق جمعرات کی صبح 3 بجے مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں کی طرف سے یہ حملہ کیا گیا ـ جس کا نشانہ دمشق کے ایک دیہات کی عمارت تھی ـ داغی گئی میزائلوں میں سے کچھ کو تباہ کر دیا گیا ـ بمباری سے عمارت کو نقصان پہنچا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+