بھارت: اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی

نیوز ٹوڈے :    بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر درود و سلام پڑھا-حضور کو سلام بھیجتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی، خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ ڈرو مت۔

راہول گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی لیڈر نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں، بی جے پی لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی نفرت پھیلاتے ہیں۔راہول گاندھی کے بیان سے بی جے پی ناراض ہوگئی اور وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پوری ہندو برادری پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے اس بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے جواب میں راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس پورے ہندو سماج نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ خوف پھیلاتی ہے اور تشدد اور نفرت کو فروغ دیتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+