میرا جنازہ مسجد سے پہلے تھیٹر سے نکالا جائے" مصری اداکارہ کی وصیت پر طوفان برپا

مصری اداکارہ سلویٰ محمد علی

نیوز ٹوڈے :   مشہور مصری اداکارہ سلویٰ محمد علی کی بعد از مرگ وصیت نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔

العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق مصر کے نیشنل تھیٹر سے وابستہ سلویٰ محمد علی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی عجیب خواہش کا اظہار کیا۔انٹرویو کے دوران سلویٰ محمد علی نے وصیت کی کہ 'میری لاش کو پہلے تھیٹر سے نکالا جائے اور پھر نماز جنازہ کے لیے مسجد لے جایا جائے'۔

اداکارہ نے اپنی خواہش کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نیشنل تھیٹر سے اداکاری کا خواب پورا کیا، میری بہت سی کامیابیاں اسی تھیٹر سے جڑی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے نیشنل تھیٹر سے محبت ہے۔

اداکارہ کی اس وصیت نے سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ ہدایت کار یوسف شاہین، اداکار شفیق نورالدین اور توفیق الدقان کی نماز جنازہ مصر میں مسجد سے قبل تھیٹر سے نکالی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+