حکومت کی جانب سے نئے اسلامی سال کی تعطیلات کا اعلان

تعطیلات کا اعلان

نیوز ٹوڈے :    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے اسلامی سال کے حوالے سے تعطیلات کا اعلان کر دیا، سرکاری ملازمین ان تعطیلات سے مستفید ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی حکام کی جانب سے بدھ کو اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسلامی نئے سال کے موقع پر ریاست میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم یہ چھٹی نجی اور سرکاری اداروں میں الگ الگ دن ہوگی۔ اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم اس تعطیل کا انحصار چاند نظر آنے پر ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق محرم کو عام تعطیل ہوتی ہے۔ چاند 7 جولائی کو نظر آسکتا ہے تاہم وزارت نے نجی شعبے کے لیے 7 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس کے بعد 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل ہو گی، واضح رہے کہ سال 2024 کی تعطیلات کا اعلان اماراتی کابینہ نے گزشتہ سال کیا تھا۔ اس دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+