غزہ کے طلباء کو پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی

میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم

نیوز ٹوڈے :    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کے طلباء کو پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔پی ایم ڈی سی کے مطابق غزہ کے طلباء کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔

پی ایم ڈی سی نے کہا کہ وہ پاکستان میں غزہ کے طلباء کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔اعلان کے مطابق غزہ کے کل 100 طلباء میڈیکل کی تعلیم حاصل کریں گے۔ غزہ کے طلباء کی حمایت پاکستان کی انسان دوستی اور حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں میں تیزی آگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رہائشی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری سے مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ میں 9 ماہ سے جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+