بڑی سیاسی جماعت کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

جماعت اسلامی

نیوز ٹوڈے :     جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کی سربراہی میں بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر کا ساتھ نہیں دیا کیونکہ وہ مراعات چاہتے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے عوام کے سامنے لایا جائے۔ آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ حکومت عوام سے سیاسی حقوق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟ انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا۔ موبائل سروس اور سڑک کی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔ گوادر میں فائرنگ ہو رہی ہے، مسائل حل کریں، ماؤں بہنوں پر تشدد کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+