نوکیا کا سب سے مقبول پش بٹن فون جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ لانچ کیا گیا
- 30, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ماضی کی مقبول موبائل فون کمپنی نوکیا نے جدید دور میں 4 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ بٹن والا فون متعارف کرایا ہے۔
ملٹی نیشنل کمپنی 'ایم ایم ڈی' نے نوکیا کے مقبول فون 110 کو نئے فیچرز کے ساتھ دوبارہ لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی نے نوکیا 110 کو 4G سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون میں طاقتور بیٹری ہے۔ کمپنی کے مطابق فون میں بلیو ٹوتھ کی سہولت بھی دی گئی ہے جب کہ فون میں پیچھے کیمرہ بھی ہے جس کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
Nokia 110 4G میں طاقتور بیٹری کے ساتھ ساتھ ایک تیز چارجر بھی دیا گیا ہے جبکہ اس کی سکرین ٹیکنالوجی کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق فون کو جدید ٹیکنالوجی کے دور کے حوالے سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اسے پانی اور دھول مزاحم بھی بنایا گیا ہے۔ کمپنی نے فون کو کئی ممالک میں لانچ کیا ہے، لیکن تمام ممالک میں نہیں۔ کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا تاہم امکان ہے کہ نئے فون کی پاکستانی قیمت 8 ہزار روپے تک ہوگی۔
تبصرے