عمران کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں، فضل الرحمان
- 14, نومبر , 2024

نیوز ٹوڈے: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں اور پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے لندن میں خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خواجہ آصف کے معاملے میں قانونی کارروائی کرنا برطانیہ کی ذمہ داری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، امریکا میں ریپبلکنز کی حکومت ہو یا ڈیموکریٹس کی، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کا راتوں رات قتل کیا گیا۔ جمہوریت کی کمزوری میں سیاست دانوں کا بڑا ہاتھ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے