پی ٹی آئی کا احتجاج کال نہیں مسڈ کال ہے، فیصل کریم کنڈی
- 15, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی احتجاجی کال نہیں بلکہ مس کال ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کو احتجاج سے نہیں عدالتوں سے رہا کیا جانا۔خیبرپختونخوا کو بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور چلا رہے ہیں، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی عدالتوں سے رہا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں فتنہ پھیلانے کی بجائے ملک کا سیاسی استحکام برقرار رکھا جائے، اب یہ لوگ دو گھنٹے کے لیے احتجاج سے غائب ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی قیادت چائے پینے کہیں جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی مشینری اور پولیس وفاق کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، یہ کام کس قانون اور آئین کے تحت ہو رہے ہیں؟ آج خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز اور اساتذہ سڑکوں پر نکلے ہیں، اساتذہ کو احتجاج میں شرکت کا کہا جا رہا ہے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو وفاق پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ احتجاج میں شریک نہیں ہوئے، کسی خاص صوبے کو انتشار کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
تبصرے