مجھےپیراتھائیرائڈ کا مرض ہے لیکن پھر بھی دن رات کام کر رہی ہوں، مریم نواز

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں پیراتھائیرائڈ کے مرض میں مبتلا ہوں لیکن پھر بھی 8، 9 ماہ سے دن رات کام کر رہی ہوں۔ لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سرجری گزشتہ سال جنوری میں سوئٹزرلینڈ میں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی علاج کروایا وہ پاکستان میں ہوا، لیکن پیرا تھائیرائیڈ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف دو ممالک میں ہوتا ہے، اس بیماری کا علاج برطانیہ میں بھی نہیں ہوتا، اس کا علاج صرف سوئٹزرلینڈ اور امریکا میں ہوتا ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ میرے بارے میں جھوٹ پھیلایا گیا کہ مجھے کینسر ہے، بیماری کے بارے میں بات کرنے پر مجبور ہوں کیونکہ باتیں بنائی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ہٹائی جائے تو ملک نیچے جاتا ہے۔ دیکھتے ہیں کس کا کوٹ پہنا ہے اور تھیلی کتنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی پر بات ہونی چاہیے اور کسی کی شخصیت پر بحث نہیں ہونی چاہیے۔ نواز شریف نے ٹھیک کہا ہے کہ جانوروں کی طرح گاڑیوں کے پیچھے بھاگنا ان کا مقدر ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ دو چار بچے ایسے کھڑے ہیں۔

سموگ کی ماہر مریم نواز نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، سموگ کا باعث بننے والی چیزوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+