پنجاب میں 4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کا دورانیہ تبدیل کر دیا
- 15, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب میں بیچلرز آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) ڈگری پروگرام کی مدت 4 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف اسٹڈیز ڈینٹسٹری کے 49ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی ڈی ایس کی مدت 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کی جائے گی، سرکاری اور نجی ڈینٹل کالجز پانچویں سال کی فیس نہیں لیں گے۔
بورڈ آف سٹڈیز دندان سازی کے اجلاس میں سیشن 2024-25 سے ڈینٹل کالجز کے لیے نیا نصاب متعارف کرانے کی بھی منظوری دی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ نئے نصاب میں کمیونٹی ڈینٹسٹری اور میڈیکل سکلز کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈینٹل کالجوں کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ اور میڈیکل ایجوکیشن کے ماہرین کو تربیت دی جائے گی۔پروفیسر احسن وحید نے کہا کہ نئے نصاب میں جان بچانے کی مہارتیں بھی شامل کی جا رہی ہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے