بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 15, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخالف اقدامات کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی کے بانی نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پی ٹی آئی مخالف اقدامات کی تحقیقات کریں، بنیادی حقوق کی بحالی کے احکامات جاری کیے جائیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا غلط استعمال روکنے کا حکم دیا جائے، ایم پی او کے تحت گرفتاریاں رکوائی جائیں، پی ٹی آئی کی جانب سے جلسوں کے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف احکامات جاری کیے جائیں۔درخواست میں وفاق، وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ چاروں صوبوں کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے