بشریٰ بی بی کے سیاست میں آنے کی خبرپرعمران خان کا بیان
- 15, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : عمران خان نے بشریٰ بی بی کے سیاست میں آنے سے متعلق خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نیب کے بیان کے بعد تفتیشی اورافسرچیئرمین نیب مستعفی ہو جائیں۔ جھوٹا مقدمہ چلایا گیا، ہم ریفرنس ریمانڈ پر راضی نہیں ہوں گے، کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت کا وجود نہیں۔
بشریٰ بی بی کے سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی سیاست میں شامل ہیں نہ ہوگی۔ ، بشریٰ بی بی نے عمران خان کا پیغام پارٹی رہنماؤں تک پہنچانا تھا، بشریٰ بی بی کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کو پیغام پہنچایا گیا۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، جب ایسے حالات پیدا ہوں گے تو کسی نہ کسی کے ذریعے پیغام جائے گا۔
علی محمد خان نے کہا کہ کل توشہ خانہ کیس ہائی کورٹ سے اڑ گیا، نیب کے وکیل نے تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو دفاع کے حق سے محروم رکھا گیا۔
تبصرے