پاکستان میں غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
- 15, نومبر , 2024

نیوز ٹوڈے : وزارت داخلہ نے غیر قانونی وی پی این روکنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گرد وی پی این استعمال کر رہے ہیں، وی پی این سے دہشت گردوں کو بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد ملتی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این کے استعمال سے دہشت گرد اپنی شناخت اور رابطے چھپاتے ہیں جب کہ وی پی این کو فحش اور گستاخانہ مواد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اور پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کا ایک نیا طریقہ متعارف کرایا جس کے تحت صارفین اب اپنے وی پی این کو ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں۔
PTA کے مطابق، VPNs کو ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔
وی پی این کیا ہے؟
وی پی این کا مطلب ہے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک اور یہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدگی براؤز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ایسے تمام ممالک میں جہاں انٹرنیٹ صارفین سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں، وی پی این کی مدد سے صارفین ان سوشل میڈیا سائٹس کو اپنا مقام تبدیل کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے