آرمی چیف کی قومی سلامتی اور تحفظ کے لیے خطرہ بننے والوں کے لیے بڑی وارننگ
- 20, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو پاکستان کی سلامتی میں رکاوٹ بنے، ہمیں کام کرنے سے روکے، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی وردی میں اور کوئی بغیر وردی کے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ہم سب کو مل کر لڑنا ہے، پاکستان کا آئین ہم سب کی ترجیح ہے، آئین پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی ذمہ داری ہم پر عائد کرتا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جو پاکستان کی سلامتی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں ہمارے کام سے روکے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج قومی سلامتی کو لاحق تمام خطرات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور فوج امن و استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
خاص خبریں
-
چوبیس نومبر کو دہشت گردوں کے خلاف وہی کریں گے جو ہم کرتے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
-
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی
-
فیصل آباد میں ’ستھرا پنجاب‘ پراجیکٹ کے تحت آزمائشی صفائی آپریشن شروع کر دیا گیا
-
غزہ سے اسرائیلی یرغمالی کو نکالنے کے لیے نیتن یاہو نے 5 ملین ڈالر کی پیشکش کی
تازہ ترین

تبصرے