بھارتی ہٹ دھرمی، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا خدشہ

چیمپئنز ٹرافی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر تنازع تاحال جاری ہے، بھارت نے ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے، دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ بھی چیمپئنز ٹرافی کو تسلیم نہ کرنے پر بضد ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اپنے مؤقف پر اصرار کے باعث کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، اس لیے موجودہ صورتحال میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شیڈول کا اعلان کرنا مشکل ہے۔ اگر اسٹیک ہولڈرز لچک دکھائیں تو ایک دو روز میں شیڈول کا اعلان ممکن ہو جائے گا۔

دوسری جانب اسٹیک ہولڈرز باہمی رضامندی سے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔ دوسری جانب براڈکاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول کو قبول نہ کرنے پر بضد ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جے شاہ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل شیڈول کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ یکم دسمبر کو آئی سی سی چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور اگر بھارت کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ ہم سے بات کرے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+