کیا بھارتی انکار کی وجہ ذاکر نائیک بنے؟ وکرانت گپتا کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے عجیب منطق پیش
- 20, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کے معروف کھیل صحافی وکرانت گپتا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر عجیب منطق پیش کر دی۔وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے کو مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے دورہ سے جوڑا۔
سپورٹس جرنلسٹ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں اور افراد کی فہرست دی ہے، اگر وہ ان کے خلاف کارروائی کرتا تو ہماری حکومت اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامند ہو سکتی تھی۔ اور اسے ریاستی مہمان کا درجہ دے کر پاکستان نے اپنے پاؤں پر ہاتھ مارا۔
بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ 'میں کہوں گا کہ پاکستان کو ذاکر نائیک یا چیمپئنز ٹرافی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا'۔وکرانت گپتا کے مذکورہ بیان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس پر صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ وکرانت ہندو انتہا پسند بھارت کا چہرہ چھپانے کے لیے کچھ بھی کہہ رہے ہیں کیونکہ انہیں بی سی سی آئی کی جانب سے ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا کوئی جواز فراہم کرنے کا حکم ملا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو وہ ہم سے بات کرے۔
تبصرے