پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی
- 20, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور مذاکرات کی اجازت لینے نہیں گئے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ علی امین نے پی ٹی آئی کے بانی سے سوال کیا کہ اگر مذاکرات کے لیے اپروچ لیا جائے تو کیا کیا جائے، جس پر پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کی مخالفت نہیں کی۔ اگر ہمارے تینوں مطالبات اور اہداف پر مذاکرات ہوں تو کر لیں۔انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے بات ہو رہی ہے کہ سخت اقدامات ہوں گے، جڑواں شہروں میں بھاری نفری تعینات کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنا ہے حکومت طلبہ کے داخلے منسوخ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے لیکن آپ کچھ بھی کریں عوام اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں گے۔ ریاست اور حکومت کا کام ڈرانا نہیں ہے۔ لگتا ہے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، آج بھی پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ جو لوگ فکسڈ نہیں لائے وہ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، 5 اور 10 ہزار لوگوں کو لانے کا پیغام پی ٹی آئی کے بانی کا ہے، پارٹی میں کوئی گروہ بندی نہیں۔
شیخ وقاص نے پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات کو قبول کیا جب کہ اس سے قبل انہوں نے دی نیوز کے ایڈیٹر انوسٹی گیشن انصار عباسی کی جانب سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کی خبر کو جعلی خبر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں کسی بھی سطح پر کوئی کنکشن ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔ ۔
تبصرے