وزیراعظم نے بچوں کے حقوق، بہبود اور ترقی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا
- 20, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم نے بچوں کے عالمی دن پر کہا کہ ہر بچے کے حقوق کے تحفظ اور ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں بچے قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ۔شہباز شریف نے کہا کہ ہر بچے کو صحت کی سہولیات معیاری تعلیم، فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، ۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دانش سکول غریب بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں، اور ان سکولوں نے بچوں کی زندگیاں بدل دی اور بے شمار بچوں کو روشن مستقبل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کی تعمیر نو کی جا رہی ہے، تعلیمی ایمرجنسی کے تحت شرح خواندگی میں اضافہ کیا جا رہا ، معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی کوشش خصوصی مہم کے ذریعے کی جا رہی ہے، سرکاری سکولوں میں حکومت نے نیوٹریشن پروگرام متعارف کردیا ۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدامات نوجوان نسل کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہیں، آئیے عہد کریں کہ قومی ترجیحات میں اپنے بچوں کو ترجیح دیں گے۔
تبصرے