بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو وارننگ دے دی
- 21, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : دریائے سندھ پر 6 نہریں بنانے کے منصوبے پر پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔
بلاول بھٹو نے دریائے سندھ پر مزید نہروں کے وفاقی منصوبے کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے اعتراضات نہ سنے گئے تو اس پورے منصوبے کو متنازعہ بنا دیں گے۔ متنازعہ منصوبے شروع کرنے کی بجائے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ان کی رائے پر زبردستی عمل درآمد کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم جیسے متنازعہ منصوبے نہ بنائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کر کے ہم گرین پاکستان منصوبے کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ طاقت کے ذریعے رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
تبصرے