ریٹائرمنٹ یا طلاق! ویرات کوہلی کی پوسٹ سے مداح پریشان کیوں؟

ویرات کوہلی

نیوز ٹوڈے :    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی 20 نومبر کو سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کردیا۔ویرات کوہلی نے بدھ کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جسے پڑھ کر مداح کنفیوز ہو گئے کہ پوسٹ طلاق کے بارے میں تھی یا ریٹائرمنٹ کے بارے میں۔

اسٹار بلے باز کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ہم ہمیشہ سے مختلف تھے، ہم کسی ایسے سانچے میں فٹ نہیں ہوئے جو ہمیں ڈھالنے کے لیے بنایا گیا، دو غلط لوگ جو ایک ہو گئے'۔

ریٹائرمنٹ یا طلاق! ویرات کوہلی کی پوسٹ پر مداح پریشان کیوں ہوئے؟

پوسٹ میں بظاہر مردوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انسان دنیا کی پرواہ کیے بغیر غلط ہونے اور اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے باوجود زندگی میں کیسے آگے بڑھ سکتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، کئی سوشل میڈیا صارفین نے کوہلی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے طلاق سے جوڑ دیا تھا۔

ریٹائرمنٹ یا طلاق! ویرات کوہلی کی پوسٹ پر مداح پریشان کیوں ہوئے؟

ایک اکاؤنٹ نے تبصرہ کیا، "مجھے دل کا دورہ پڑ رہا ہے،" جبکہ دوسرے نے پوچھا، "کیا آپ ریٹائر ہو رہے ہیں؟"

سنیہا نامی صارف نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پوسٹ اس طرح کیوں کی گئی ہے جس طرح لوگ طلاق کا اعلان کرتے ہیں؟ کارتک نامی صارف نے کہا کہ سچ کہوں تو میں یہ پڑھ کر ڈر گیا، میں نے سوچا کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان ہے، میرا دل کچھ دیر کے لیے دھڑکنا بند ہوگیا لیکن مجھے خوشی ہے کہ یہ صرف ایک اشتہار تھا۔

ریٹائرمنٹ یا طلاق! ویرات کوہلی کی پوسٹ پر مداح پریشان کیوں ہوئے؟

وینا جیار نے اے آر رحمان کل لکھا اور آج یہ، کیوں؟ جبکہ شیوا نامی صارف نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس میں طلاق جیسی کوئی چیز نہیں تھی۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اس قسم کی پوسٹ دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے جب کہ ویرات کی پوسٹ ایک برانڈ کا اشتہار تھا۔

ریٹائرمنٹ یا طلاق! ویرات کوہلی کی پوسٹ پر مداح پریشان کیوں ہوئے؟

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+