رینجرز نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر ڈی چوک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا
- 26, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : رینجرز نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر اسلام آباد میں ڈی چوک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کا قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکن بھی ڈی چوک پہنچ چکے ہیں۔
ڈی چوک اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ڈی چوک کی جانب بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کا قافلہ جی 11 اور جی نائن سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا جب کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں فوج تعینات
پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران افراتفری سے نمٹنے کے لیے فوج کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر لیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کو کسی بھی علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کرفیو لگانے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔
شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے