یہ تمام افراد شہید ہونے والوں کے مقدمات میں نامزد ہوں گے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

نیوز ٹوڈے :   وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 500 سے 550 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد کو احتجاج کے دوران شہید ہونے والوں کے مقدمات میں نامزد کیا جائے گا، ان کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کے پی کے سے 15 سے 20 ہزار لوگ آئے، ان میں افغان شہری بھی تھے، یہ لوگ مسلح تھے، انہوں نے لوٹ مار بھی کرنی تھی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپریشن میں دن میں زیادہ جانی نقصان ہو سکتا تھا، اس لیے آپریشن رات کو کیا گیا، ہم خون خرابہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم بشریٰ بی بی اور علی امین کہاں ہیں؟ لیکن معلوم ہوا ہے کہ کارروائی کے دوران علی امین اور بشریٰ بی بی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ دوبارہ ریڈ زون میں جمع ہوئے تو ایک اور آپریشن ہوگا، وہ ریڈ زون سے باہر کہیں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+