علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پہنچ گئے
- 27, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد فرار ہونے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پہنچ گئے ہیں تاہم اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کی خیبرپختونخوا آمد کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ علی امین اور بشریٰ بی بی دونوں محفوظ ہیں۔
دریں اثناء حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے تھے تاہم متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جناح ایونیو اور سیونتھ ایونیو سے مظاہرین اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون سمیت اسلام آباد کے تمام علاقوں سے مظاہرین غائب ہو گئے ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں، کنٹینرز، رکاوٹیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی گاڑیوں میں موجود تھے اور پی ٹی آئی کے مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے قریب موجود تھی۔
ذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک کے علاقے سے فرار ہو گئے اور اطلاعات کے مطابق دونوں ایک ہی گاڑی میں ڈی چوک کے علاقے سے فرار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین کہاں گئے اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم اطلاعات کے مطابق دونوں ایک ہی گاڑی میں جناح ایونیو سے فرار ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے علی امین گنڈا پور کے گارڈز کی گاڑی کو روکنے میں کامیابی حاصل کی جب کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی گاڑی کا پیچھا کیا گیا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ

تبصرے