کارکن بھاگ گئے لیکن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد میں ہیں، مریم وٹو کا دعویٰ
- 27, نومبر , 2024

نیوز ٹوڈے : عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ کریک ڈاؤن شروع ہوتے ہی کارکنان بھاگ گئے تاہم بشریٰ بی بی ابھی تک اسلام آباد میں ہیں۔اپنے ایک بیان میں مریم وٹو نے کہا کہ کریک ڈاؤن شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان اسلام آباد سے بھاگ گئے تاہم ان کی بہن بشریٰ بی بی ابھی تک اسلام آباد میں ہی ہیں۔
بیان دیتے ہوئے مریم وٹو بہت جذباتی ہوگئیں، ان کی آواز آنسوؤں سے بھر گئی، انہوں نے کرخت آواز میں اپنا خطاب جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں اور اپنے شوہر کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی۔
مریم ریاض وٹو کے ویڈیو بیان کے وقت اسلام آباد پی ٹی آئی کے مظاہرین سے خالی تھا۔
واضح رہے کہ اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خاندانی ذرائع نے علی امین گنڈا پور کے خیبرپختونخوا پہنچنے کی تصدیق کی ہے جب کہ بشریٰ بی بی کے خیبرپختونخوا پہنچنے کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ علی امین اور بشریٰ بی بی دونوں محفوظ ہیں۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے