گورنر سندھ نے عمران خان سے اہم درخواست کردی
- 28, نومبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے درخواست کی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹ کی حد عبور کرنے پر اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، ہمیں اسے منانا ہے، اتنی مایوس کن باتیں نہ کریں، میرے لیے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں، انہوں نے کہا کہ معیشت پر سب کو متحد ہونا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آکر مبارکباد دینا چاہیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان جیل سے بہت سے احکامات دیتے ہیں۔ آج میری درخواست پر 100 انڈیکس ایک لاکھ تک پہنچنے پر جیل سے بھی مبارکباد کا پیغام بھیجیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے مبارکباد کا مطلب ہے کہ مارکیٹ مزید مستحکم ہوگی اور یہ سب کا فرض ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو آج کا دن ہمیں مبارکباد دینا چاہیے اور دنیا کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ معاشی طور پر ہم سب ایک ہیں۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے