پشاور، امریکی شہریوں کو سرینا ہوٹل جانے سے روک دیا گیا
- 29, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے سرینا ہوٹل پشاور کو درپیش مبینہ سیکیورٹی خطرات سے خبردار کیا ہے اور امریکی شہریوں کو 16 دسمبر تک ہوٹل یا اس کے آس پاس کے علاقوں میں جانے سے روک دیا ہے۔
سفارت خانے نے بدھ کو جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں کہا کہ اسے قابل اعتماد سیکورٹی معلومات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد سفارتخانے نے امریکی اہلکاروں کو خیبر روڈ پر گالف کلب کے قریب واقع ہوٹل سے نکل جانے کا حکم دیا۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ مدت کے دوران ہوٹل یا اس کے آس پاس کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔پشاور کے سرینا ہوٹل میں اکثر غیر ملکی افراد اور شخصیات آتے ہیں یا ٹھہرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ عسکریت پسند گروپوں کا سب سے بڑا ہدف بن چکا ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے