زخم برداشت کریں گے، بے عزتی برداشت نہیں کریں گے، سربراہ پی سی بی کا آئی سی سی کو جواب
- 29, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ اجلاس سے قبل آئی سی سی حکام کو واضح جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے آئی سی سی حکام سے گفتگو میں کہا ہے کہ زخموں کو برداشت کریں گے، بے عزتی برداشت نہیں کریں گے، آئی سی سی کا اجلاس 29 نومبر بروز جمعہ سہ پہر 3:30 بجے پاکستانی وقت کے مطابق ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے بعض ارکان پوری چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حق میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دباؤ کا شکار ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تاحال جاری نہیں کیا گیا تاہم براڈکاسٹرز کو امید ہے کہ 5 دسمبر سے پہلے اس مسئلے کا کوئی حل نکل جائے گا۔
تبصرے