کراچی میں سردیوں کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات

سرد موسم کی آمد

نیوز ٹوڈے :   محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سرد موسم کی آمد کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 2 دسمبر تک بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں اور 4 دسمبر کے بعد درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جب مغربی ہواؤں کا نظام ملک سے نکلے گا تو ملک میں سردی کی لہر آ ​​سکتی ہے جس کے بعد 4 دسمبر سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی جب کہ کوئٹہ سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں شہر کے موسم کو ٹھنڈا کر سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 دسمبر سے درجہ حرارت 16 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جب کہ 4 دسمبر سے کراچی میں رات کے درجہ حرارت میں بھی کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں عام طور پر موسم سرما کا آغاز 15 دسمبر سے ہوتا ہے جب کہ اس سال نومبر میں کراچی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+