پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کو ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا

شیر خان

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کو پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (PSA) کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستانی اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کے ساتھ ملائیشین خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جان شیر خان اور نکول ڈیوڈ بالترتیب تیسرے اور چوتھے کھلاڑی ہیں جنہیں PSA اسکواش ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوزین ڈیوائے یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، ہال آف فیم میں شامل ہونے والے دونوں مرد کھلاڑی پاکستان سے ہیں۔

پاکستان کے لیجنڈری اسکواش کھلاڑی جان شیر خان نے ریکارڈ 8 ورلڈ اوپن ٹائٹل اور 6 برٹش اوپن ٹائٹل جیتے۔جان شیر نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں سب سے زیادہ فائنل کھیلے، 118، جبکہ ریکارڈ 99 ٹائٹل جیتے۔ جان شیر خان کو 97 ماہ تک عالمی نمبر ایک رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+