حارث رؤف نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا
- 02, دسمبر , 2024
نیوز ٹودے : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔حارث رؤف نے 76 میچوں میں 109 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔ دوسری جانب مین آف دی میچ سفیان مقیم کا کہنا تھا کہ سیریز کا پہلا میچ اہم ہے، ہم کامیاب رہے، کپتان نے پلان دیا تھا اور ہم نے اس پر عمل کیا، اس لیے ہمیں کامیابی ملی، 165 رنز کا ہدف بہت اچھا تھا، ہمارے باؤلرز اچھے تھے۔
ون ڈے سے ہمیں حوصلہ ملا، لیکن یہ الگ بات ہے، ٹی ٹوئنٹی الگ چیز ہے، کپتان نے مجھ پر اعتماد کیا، میں نے جو پلان دیا اس پر عمل کرنے کی کوشش کی۔ ابرار نے اچھا آغاز دیا، بولرز نے اچھی بولنگ کی، جب ہماری وکٹیں گر رہی تھیں، طیب طاہر اور عرفان نیازی نے اچھا کھیلا۔
تبصرے