پاکستان کو 20 سال بعد اسکواش کے بڑے ایونٹ کی میزبانی مل رہی ہے

عالمی اسکواش ایونٹ

نیوز ٹودے :    پاکستان کو 20 سال بعد عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل رہی ہے۔پاکستان آئندہ سال اپریل میں ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا اور ورلڈ اسکواش نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایونٹ 6 سے 10 اپریل 2025 تک کراچی میں منعقد ہوگا۔

پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی انعامی رقم 60,000 ڈالر ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2005 میں اسکواش کے عالمی ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور اب پاکستان نے 20 سال بعد عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی کی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+