پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ

نیوز ٹوڈے :     پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔منگل کو کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، بنگلہ دیش کے عارف حسین 54 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔قومی بلائنڈ نے ہدف گیارہویں اوور میں حاصل کر لیا، نثار علی 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کے علاوہ محمد صفدر نے بغیر آؤٹ ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان بلائنڈ ٹیم کے بابر علی نے دو جبکہ محمد سلمان اور مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+