بابر اعظم کی کارکردگی ٹھیک نہ ہوئی تو ٹیم سے ڈراپ کر دیں گے، شعیب اختر

بابر اعظم شعیب اختر

نیوز ٹوڈے :   قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کر دے گی۔ شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کی موجودہ سلیکشن کمیٹی بابر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی تک موقع دے گی تاہم اگر ان کی فارم ٹھیک نہ ہوئی تو انہیں ڈراپ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی میں قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکے تو انہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں سے نکالا جا سکتا ہے۔ اگر بابر ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنا کھیل تبدیل کرنا ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ میگا ایونٹ کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل درست ہے تاہم میں بھارت جا کر نہ کھیلنے کے موقف کی حمایت نہیں کرتا۔میرے خیال میں گرین شرٹس کو وہاں جانا چاہیے اور بھارت کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا چاہیے۔ شعیب اختر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+