آئی سی سی کا اہم اجلاس چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار،

آئی سی سی

نیوز ٹوڈے :    دبئی میں  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کا اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ جے شاہ کا بطور چیئرمین آئی سی سی استقبال  دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کا اہم ایجنڈاہے۔

 پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی آئی سی سی اجلاس میں بات ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیےپروڈکشن ورکشاپ اور براڈ کاسٹرز  بھی  دبئی میں ہوگی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا اور ڈیڈ لاک برقرار ہے جب کہ پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ پر اپنی پوزیشن واضح کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کے دیرپا حل کے لیے شراکت داری کا فارمولا تجویز کیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے۔ یہ فارمولہ چیمپئنز ٹرافی سے نافذ کیا جائے گا اور یہ 3 سال تک چلے گا، جس کے تحت بھارت دبئی میں میچ کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی کی جانب سے اس فارمولے پرکوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+