پنجاب میں پلاسٹک مینوفیکچررز اور سپلائرز کو آن لائن رجسٹر کرنے کا فیصلہ
- 06, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک مینوفیکچررز، سپلائیرز اور ری سائیکلرز کو آن لائن رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایک بیان میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے میں پلاسٹک تیار کرنے والوں، سپلائی کرنے والوں اور ری سائیکلرز کو آن لائن رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے پلاسٹک انڈسٹری کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا کیا جائے گا۔
وزیر برائے تحفظ ماحولیات نے کہا کہ اس کا مقصد پلاسٹک کی سپلائی سائیڈ کو رسمی معیشت کا مکمل حصہ بنانا ہے، اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے گا اور معیشت میں شفافیت بھی بڑھے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 75 مائیکرون سے کم حجم والے پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، خلاف ورزی پر پلاسٹک بیگز بنانے والی 9 فیکٹریوں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں، جب کہ اینٹی پلاسٹک سکواڈ فوڈ پوائنٹس، بازاروں اور دکانوں کا معائنہ کر رہے ہیں، سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل ماحول دوست بیگ استعمال کریں۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور محکمہ تحفظ ماحول 10 دسمبر سے پلاسٹک مخالف مہم اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرے گا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے