صائم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے، شعیب ملک

صائم ایوب

نیوز ٹوڈے :   قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو ٹیم کا حصہ بنانا لازمی قرار دے دیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ صائم ایوب کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، وہ ایک جارحانہ بلے باز ہیں جنہیں تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہیے، کوئی بھی اوپن کر سکتا ہے لیکن صائم ایوب کو ٹیم میں ہونا چاہیے۔ وہ ناکام ہو جائے گا لیکن اسے ایک موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں جدید دور کی کرکٹ کھیل رہی ہیں، ہمیں پاکستان کرکٹ کو ان ٹیموں کے معیار پر لے جانا ہے، پاکستان میں ہر طرح کی کنڈیشنز کی پچز موجود ہیں، ملک کے ہر مقام پر ڈومیسٹک کرکٹ کا انعقاد ہونا چاہیے۔

اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سے کھلاڑی سامنے آتے ہیں، ایونٹ کا انعقاد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے تجربہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ کم مواقع ملنے پر کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+