چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر وزیراعظم کا محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار

محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :  پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا اور محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پر آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آپ نے آئی سی سی میں پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی نمائندگی کی، پاکستان کی عزت پہلے آتی ہے پھر کچھ اور۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے لیے تیار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور کرکٹ جیتیں، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اچھی خبر سامنے آئے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+