ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا
- 10, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-2 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچ جیتے۔
قبل ازیں صبح پاکستان نے پہلے میچ میں پیرو کو 1-2 سے شکست دی، پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے اور عاصم کو شکست ہوئی۔نور زمان نے رافیل گالویز کو 11-1، 11-4، 13-15، 11-13 اور 13-11، ناصر اقبال نے اولونزو اسکوڈیرو کو 3-11، 4-11 اور 2-11 سے شکست دی۔
عاصم خان کو ڈیاگو الیاس نے 0-3 سے شکست دی۔2 گروپ میچز جیتنے کے بعد پاکستان کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں داخلہ یقینی ہے۔ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل اٹلی کے خلاف کھیلے گا۔
تبصرے