افغان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کر دی
- 10, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : افغان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ رواں ماہ اپنا ڈھائی سالہ معاہدہ مکمل کرنے جا رہے تھے تاہم اب انہیں ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ معاہدے میں توسیع کی وجہ جوناتھن کی عمدہ کارکردگی اور ٹیم کی بڑھتی ہوئی کامیابیاں ہیں، خاص طور پر آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ، جس میں افغانستان نے سری لنکا، پاکستان اور انگلینڈ کو شکست دے کر ٹاپ 8 میں جگہ بنائی تھی۔ اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا۔
افغان بورڈ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ جوناتھن ٹراٹ کی کوچنگ میں ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 5 میچز جیت کر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے