بچوں کو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کی دنیا سے دور رکھیں: شاہد آفریدی کا والدین کو مشورہ

شاہد آفریدی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک کی دنیا سے دور رکھیں۔ میں عالمی اردو کانفرنس کے سیشن 'میں کراچی ہوں' گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو شادی کے بعد موبائل فون دیا۔ شاہد آفریدی نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'تمام والدین اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں لیکن ہمیں ان پر بھی کڑی نظر رکھنی چاہیے کیونکہ آج کے ماحول میں والدین آنکھیں بند نہیں رکھ سکتے'۔

سابق کپتان نے والدین پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ 'خدا کے لیے اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں سوشل میڈیا سے دور رکھیں کیونکہ 16 سے 20 سال کی عمر کسی بھی بچے کے لیے بہت خطرناک عمر تصور کی جاتی ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ "والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اس عمر میں سوشل میڈیا سے دور رکھ کر اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے مدد کریں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+