فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق کس ملک کو دیئے گئے ہیں؟
- 12, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سعودی عرب کو 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق سے نوازا گیا ہے۔بدھ کو فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے تصدیق کی کہ سعودی عرب 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ سعودی عرب پہلی بار فیفا مینز ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ سعودی عرب کے 5 شہروں (ریاض، جدہ، الخوبر، ابھا اور نیوم) کے 15 مختلف اسٹیڈیم ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔ اس کے علاوہ عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے تصدیق کی ہے کہ مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پر 2030 ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔
2030 ورلڈ کپ کے 3 میچز جنوبی امریکہ میں بھی کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کیں اور ایک خوبصورت اسٹیڈیم کو بھی جدید انداز میں ڈیزائن کیا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے